حیدرآباد۔تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یکم جولائی کی شام5 بجے تک کی رپورٹ کے مطابق چہارشنبہ کو 4,234 نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے منجملہ 3,216 منفی پائے گئے جبکہ1018 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ 7اموات کی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ پازیٹیو کیسز 881 جی ایچ ایم سی حدود میں پائے گئے۔