تلنگانہ میں کورونا کیسس میں قابل لحاظ کمی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 565 نئے کیسس

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے 565 نئے کیسس درج کئے گئے اور ایک مریض فوت ہوا ہے۔ پازیٹیو کیسس کی تعداد 270883 جبکہ اموات 1462 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 9266 ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 925 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 260155 ہوچکی ہے اور ریاست میں ریکوری کی شرح 96.03 فیصد ہے۔ پیر اور منگل کے درمیان 51562 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 616 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ تلنگانہ میں ابھی تک 5551620 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 270883 پازیٹیو پائے گئے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 106 نئے کیسس درج ہوئے ہیں جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 25 ، جگتیال 11 ، کریم نگر 29 ، کھمم 21 ، محبوب آباد 12 ، منچریال 18 ، میدک 12 ، میڑچل 42 ، ملگ 14 ، ناگر کرنول 10 ، نلگنڈہ 31 ، نرمل 13 ، نظام آباد 11 ، پدا پلی 10 ، سرسلہ 12 ، رنگا ریڈی 43 ، سنگا ریڈی 15 ، سدی پیٹ 17 ، سوریا پیٹ 11 اور ورنگل اربن میں 23 کیسس درج ہوئے ہیں۔