تلنگانہ میں کورونا کے 1088 نئے کیس، 9 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1088 کیس منظر عام پر آئے ۔ حالیہ دنوں میں ریاست میں کیسوں میں بدستور کمی آئی ہے۔ 9 اموات ہوئیں جبکہ دوسری لہر کے دوران اموات کی تعداد روزانہ 100 تک پہنچ چکی تھی ۔ محکمہ صحت کے مطابق 1511 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 16030 درج کی گئی ۔ کورونا سے ریکوری کی شرح مزید بہترہوئی ۔ ریکوری کی شرح 96.82 فیصد درج کی گئی جبکہ قومی شرح 96.58 فیصد ہے۔ منگل ۔چہارشنبہ کے درمیان 1 لاکھ 19 ہزار 446 ٹسٹ کئے گئے ۔ گریٹر حیدرآباد میں137 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔