حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1436 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 6 افراد فوت ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں 2154 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 111 ہوگئی جبکہ فوت ہونے والوں کی تعداد 1271 ہے۔ 22054 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں 18279 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ 41043 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 965 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 249 نئے کیس درج ہوئے ہیں جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 77 ، جگتیال 27 ، کاماریڈی 36 ، کریم نگر 76، کھمم 78 ، محبوب نگر 30، محبوب آباد 30 ، منچریال 23 ، ملکاجگری 105 ، ناگرکرنول 24 ، نلگنڈہ 75، نظام آباد 30، سرسلہ 27 ، رنگاریڈی 110، سنگاریڈی 34 ، سدی پیٹ 67 ، سوریا پیٹ 28 ، وقارآباد 25 ، ورنگل ( رورل ) 24 اور ورنگل ( اربن ) میں 59 کیسس درج کئے گئے۔