حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1486 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 7 اموات واقع ہوئی ہیں۔ کورونا ٹسٹنگ میں اضافہ کے بعد سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں تعطیلات کے سبب ٹسٹوں کی تعداد گھٹ گئی تھی۔ محکمہ صحت کے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 545 ہوچکی ہے۔