حیدرآباد: تلنگائنہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1504 نئے کیسس منظر عام پر آئے جببکہ پانچ اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کیسس کی تعداد 235656 ہوچکی ہے ۔ 1436 افراد گزشتہ دو دنوں میں صحت یاب ہوئے ۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1324 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 17979 ہیں جن میں سے 14938 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ 41962 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1049 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 288 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ اضلاع میں کیسس کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ۔ کتہ گوڑم 83 ، جگتیال 36 ، کاما ریڈی 41، کریم نگر 66 ، کھمم 84 ، محبوب نگر 24 ، منچریال 23 ، میدک 21 ، ملکاجگیری 118 ، ناگر کرنول 24 ، نلگنڈہ 93 ، نظام آباد 39 ، پدا پلی 24 ، سرسلہ 45 ، رنگا ریڈی 115 ، سنگا ریڈی 28 ، سدی پیٹ 73 ، سوریا پیٹ 41 ، ونپرتی 23 ، ورنگل رورل 21 ، ورنگل اربن 44 اور بھونگیر میں 28 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔