تلنگانہ میں کورونا کے 152 نئے کیسس، 221 مریض صحتیاب

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 152 نئی کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 221 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پازیٹیو کیسس 294739 درج کئے گئے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 291115 ہے۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1602 درج کی گئی۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 2022 ہے جن میں سے 659 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان 36058 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 890 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 29 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگیر 11 اور رنگاریڈی میں 11 کیس درج کئے گئے۔ بھوپال پلی، گدوال ، آصف آباد، نارائن پیٹ اور بھونگیر میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا جبکہ باقی اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ہے۔