تلنگانہ میں کورونا کے 158 نئے کیسس، 207 افراد صحت یاب

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 158 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ اس مدت میں 207 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس کی تعداد 299900 ہوچکی ہے۔ یہ تعداد آئندہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 296373 ہے جبکہ 1641 افراد کی موت واقع ہوئی۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 98.82 فیصد ہے۔ ایکٹیو کیسس 1886 ہیں جن میں سے 748 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 40616 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 628 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 30 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگیری میں 10 اوررنگاریڈی میں 15 کیسس درج کئے گئے۔ ونپرتی، ملگ، کاماریڈی اور گدوال میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ کی گئی۔