تلنگانہ میں کورونا کے 1,676 نئے کیس ‘ 10 اموات

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ بھر میں آج ایک دن میںکورونا کے 1,676 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک کے جملہ متاثرین کی تعداد 41,018 ہوگئی ہے جبکہ آج ایک دن میں جملہ 10 اموات کی اطلاع ہے جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 396 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں جملہ 1,296 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اب تک جملہ 27,295 مریض ڈسچارج کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں ڈسچارج مریضوں کا تناسب 67 فیصد ہے ۔ آج جو نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیںان میں جی ایچ ایم سی حدود سے 788 ‘ رنگا ریڈی سے 224 ‘ میڑچل سے 160 کریمنگر سے 92 ‘ نلگنڈہ سے 64 سنگاریڈی سے 57 ‘ ونپرتی سے 51 ‘ ورنگل اربن سے 47 ‘ ناگرکرنول سے 30 ‘ میدک سے 26 نظام آباد اور سوریہ پیٹ سے فی کس 20 اور محبوب آباد سے 19 کیس شامل ہیں ۔