تلنگانہ میں کورونا کے 186 نئے کیس ‘ ایک موت

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے 186 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک جملہ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2.94 لاکھ تک پہونچ گئی ہے جبکہ اب تک اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 1,594 ہوگئی ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 35 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رنگا ریڈی و میرچل میں 15 اور 12 کیس رپورٹ ہوئے ۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ ریاست میں جملہ کیسوں کی تعداد 2,93,923 ہوگئی ہے جبکہ 2,89,631 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جملہ 2,698 افراد اب بھی گھروں اور دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔