تلنگانہ میں کورونا کے 206 نئے کیس ۔ 10 اموات

,

   

حیدرآباد 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں آج ہفتے کو ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 206 نئے پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ تمام کیس مقامی ہیں اور کوئی مائیگرنٹ یا بیرون ملک سے واپس آنے والا مریض ان میں شامل نہیں ہے ۔ اس طرح ریاست میں 3048 مقامی افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ مائیگرنٹس اور بیرون ملک سے واپس آنے والے 448 افراد بھی متاثر ہیں۔ تلنگانہ میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 3496 ہوگئی ہے۔ آج ایک دن میں کورونا سے دس اموات کی بھی اطلاع ہے جس کے نتیجہ میں اب تک ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 1710 افراد کو علاج اور صحتیابی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ہے اور مزید 1663 افراد دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ آج جو 206 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 152 کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے بتایا گیا ہے ۔ 18 مریضوں کا میڑچل سے اور 10 کا رنگا ریڈی سے تعلق ہے ۔ نرمل اور یادادری سے پانچ پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ محبوب نگر سے چار کیس سامنے آئے ہیں۔ جگتیال اور ناگر کرنول میں دو دو مریضوں کی اطلاع ہے ۔ اس کے علاوہ محبوب آباد ‘ وقار آباد ‘ جنگاوں ‘ گدوال ‘ نلگنڈہ ‘ بھدرادری ‘ کریمنگر اور منچریال اضلاع سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔