حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مزید 221 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 36 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مابقی کیسوں کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔