تلنگانہ میں کورونا کے 331 نئے کیسس ، 3 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 331 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ 394 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 290640 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 284611 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1571 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسس 4458 درج کئے گئے جن میں سے 2461 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔