تلنگانہ میں کورونا کے 364 نئے کیس ‘ دو اموات

   

حیدرآباد۔ میں کورونا کے 364نئے کیس درج کئے گئے جس کے بعد ریاست میں جملہ کیسوں کی تعداد 3,02,724 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,666ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید 2 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 189افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد ریاست میں اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 2,98,451 ہوگئی ہے ۔ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 2,607ہے جن میں 980مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 66,086 کورونا ٹسٹ کئے گئے تاہم698نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔بہ حیثیت مجموعی 95.48 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 75نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ کیس اضلاع میں درج کئے گئے ۔