حیدرآباد۔28 جنوری(سیاست نیوز)تلنگانہ میں کورونا کے 3877 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ اب ریاست میں کورونا کے جملہ 40ہزار 414 مریض ہیں جن میں 3341 شریک دواخانہ ہیں جبکہ مابقی گھریلو قرنطینہ میں ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 2افراد کی موت ہوئی ہے ۔ 2981 افراد مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔جی ایچ ایم سی حدود میں 1189 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ۔ مسلسل دوسرے دن شہر میں مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ریاست کے 10اضلاع میں مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ۔ حیدرآباد کے بعد میڑچل ۔ملکا جگری میں 348 کیس ‘ رنگاریڈی میں 241 ‘ ہنمکنڈہ میں 140‘بھونگیر میں 119‘ پداپلی میں 110‘ نظام آباد 107‘ نلگنڈہ میں 133‘منچریال میں 104 کتہ گوڑم میں 116 ‘ کھمم میں 112 کے علاوہ 4 اضلاع میں 90 سے زائد کیس پائے گئے ۔ سرکاری دواخانوں میں 1093اور خانگی دواخانوں میں 2248 مریض زیر علاج ہیں ۔ 24 گھنٹوں میں جملہ 1لاکھ 1ہزار 812 افراد کے کورونا وائرس معائنے کئے گئے ہیں۔