تلنگانہ میں کورونا کے 4801 نئے کیسس، 32 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4801 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 32 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران 7430 افراد صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں جملہ پازیٹیو کیسس 506988 ہوچکے ہیں جبکہ اموات بڑھ کر 2803 ہوگئیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 60136 درج ہوئے ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 75289 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 2878 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد 756 نئے کیسس کے ساتھ تلنگانہ میں سرفہرست ہے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 46، کتہ گوڑم 98 ، جگتیال 139 ، جنگاؤں 50 ، بھوپال پلی 74، گدوال 64 ، کاماریڈی 60 ، کریم نگر 172 ، کھمم 196، آصف آباد 61 ، محبوب نگر 162 ، محبوب آباد 76 ، منچریال 150، میدک 64 ، ملکاجگیری 327 ، نلگنڈہ 254 ، نارائن پیٹ 47 ، نرمل 24 ، نظام آباد 88 ، پدا پلی 142، سرسلہ 87 ، رنگاریڈی 325 ، سنگاریڈی 116 ، سدی پیٹ 130 ، سوریا پیٹ 136 ، وقارآباد 163 ، ونپرتی 83 ، ورنگل ( رورل ) 145، ورنگل ( اربن ) 215 اور بھونگیر میں 109 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔