حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کیسوں کی تعداد میں قدرے کمی آئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5,186 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس مدت کے دوران 38 اموات بھی ہوئی ہے اور اب تک جملہ مرنے والوں کی تعداد 2,704 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک کے کورونا متاثرین کی تعداد 4,92,385 تک جا پہونچی ہے جبکہ فی الحال 68,462 ایکٹیو کیس موجود ہیں۔ جمعہ اور ہفتے کے درمیان حکام نے جملہ 69,148 کورونا ٹسٹ کروائے تھے جن میں 2,374 کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ ہفتے کو جملہ 7,994 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 85.54 فیصد بتائی گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک جملہ 1,35,57,646 افراد کے معائنے کروائے گئے ۔ جملہ 4,92,219 افراد متاثر پائے گئے جن میں 4,21,219 افراد صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی سے 904 کیس رپورٹ ہوئے ۔