تلنگانہ میں کورونا کے 6,551 نئے کیس۔ 43 اموات

   


حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور یومیہ کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ اتوارکو ریاست میں جملہ 6,551 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اتوار کو جملہ 73,275 ٹسٹ کئے گئے تھے جن میں 6,551 افراد پازیٹیو رہے ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اتوار کو کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور جملہ 43 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ ہفتے کو 38 اموات ہوئی تھیں۔ اب تک ریاست میں جملہ مہلوکین کی تعداد 2,042 تک جا پہونچی ہے ۔ جملہ 3,804 افراد اتوار کو صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں جملہ 65,597 ایکٹیو کیس ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جی ایچ ایم سی حدود میں جملہ 1,418 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عادل آباد سے 88 ‘ بھدرا دری سے 164 ‘ جگتیال سے 276 ‘ بھوپال پلی سے 57 ‘ گدوال سے 57 ‘ کاما ریڈی سے 110 ‘ کریمنگر سے 222 ‘ کھمم سے 118 ‘ آصف آباد سے 42 ‘ محبوب نگر سے 226 ‘ محبوب آباد سے 138 ‘ منچریال سے 152 ‘ میدک سے 79 ‘ ملکاجگری سے 554 ‘ ملگ سے 25 ناگرکرنول سے 122 ‘ نلگنڈہ سے 90 ‘ نارائن پیٹ سے 47 ‘ نرمل سے 26 نظام آباد سے 389 ‘ پیداپلی سے 52 ‘ سرسلہ سے 121 ‘ رنگا ریڈی سے 482 ‘ سنگاریڈی سے 368 ‘ سدی پیٹ سے268 ‘ سوریہ پیٹ سے 69 ‘ و قار آباد سے 137 ‘ ونپرتی سے 97 ورنگل رورل سے 113 ‘ ورنگل اربن سے 329 اور بھونگیر سے 51 کیس رپورٹ ہوئے۔