حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا ٹسٹوں میں کمی کے نتیجہ میں پازیٹیو کیسوں کی تعداد کم ہوئی جبکہ کورونا سے اموات میں کوئی فرق نہیں آیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 7646 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 53 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پازیٹیو کیس 435606 ہوگئے ہیں۔ 5926 افراد کے صحت مند ہونے کے بعد صحت یابوں کی تعداد 355618 ہوچکی ہے۔ کورونا سے فوت افراد کی تعداد 2261 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیس 77727 ہوگئے ہیں۔ چہارشنبہ و جمعرات کو 77091 ٹسٹ کئے گئے جن میں 4492 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 1441 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 99 ، کتہ گوڑم 114 ، جگتیال 230، جنگاؤں 54 ، بھوپال پلی 55، گدوال 85 ، کاماریڈی 153 ، کریم نگر 274 ، کھمم 212 ، آصف آباد 106، محبوب نگر 243، محبوب آباد 110 ، منچریال 191 ، میدک 137، ملکاجگیری631 ، ملگ 36 ، ناگرکرنول 198 ، نلگنڈہ 285 ، نارائن پیٹ 47 ، نرمل 130 ، نظام آباد 330 ، پداپلی 139 ، سرسلہ 139 ، رنگاریڈی 484، سنگاریڈی 401 ، سدی پیٹ 289، سوریا پیٹ 283، وقارآباد 189 ، ونپرتی 120 ، ورنگل ( رورل ) 105 ، ورنگل ( اربن ) 152 اور بھونگیر میں 184 نئے کیس منظر عام پر آئے۔