تلنگانہ میں کورونا کے 985 نئے پازیٹیو کیس

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کی شدت کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک دن میں وائرس کے 985 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے اپنے ایک بلیٹن میں کہا ہے کہ آج ایک دن میں جملہ 4373 کورونا معائنے کئے گئے جن میں 985 کیس پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ آج کورونا کی وجہ سے سات اموات بھی ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے جبکہ اب تک ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 12,349 تک جا پہونچی ہے ۔ آج جملہ 78 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4,766 ہوگئی ہے ۔ آج جو 985 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 774 کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے ہے جبکہ رنگا ریڈی سے 86 اور میڑچل سے 86 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ورنگل اربن سے 20 ‘ میدک سے 9 عادل آباد سے 7 راجنا سرسلہ ‘ناگرکرنول اور نظام آباد سے چھ چھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔