حیدرآباد 22 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں چہارشنبہ کو شدید سے بہت زیادہ شدید بارش کے اندیشے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تلنگانہ میں یکا دوکا مقامات پر انتہائی شدید اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں آج منگل کو کئی مقامات پر خاطر خواہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رامچندرا پورم میں بی ایچ ای ال فیکٹری علاقہ میں سب سے زیادہ 28.5 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ میلاردیو پلی میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔