تلنگانہ میں گلابی آندھی چل رہی ہے

   

کے سی آر جنوبی ہند میں ہیٹ ٹرک چیف منسٹر بننے والے پہلے قائد کا اعزاز حاصل کریں گے
حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ میں گلابی آندھی چل رہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر تیسری مرتبہ اقتدار حاصل کرتے ہوئے جنوبی ہند میں ہیٹ ٹرک حاصل کرنے والے پہلے قائد ہونے کا اعزاز حاصل کریںگے ۔ ریاست کے عوام بی آر ایس کو ووٹ دینے میں فخر محسوس کر رہے ہیں۔ بودھن میں عوامی آشیرواد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ترقی کا دوسرا نام کے سی آر ہے ۔ گلابی جھنڈا تھام کر تلنگانہ کی تحریک چلائی جارہی تھی ۔ اس وقت تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس اور بی جے پی کے قائدین آندھرائی قیادت کی غلامی کر رہے تھے ۔ تلنگانہ کی تحریک چلانے والوں کو موجودہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے بندوق لے کر دھمکایا تھا ۔ آسرا پینشن اور انشورنس کو کانگریس قائدین بے فیض قرار دے رہے ہیں ۔ کانگریس پر بھروسہ کیا گیا تو تمام فلاحی اسکیمات کو منسوخ کردیا جائے گا ۔ اقتدار میں نہ رہتے ہوئے کانگریس کے قائدین گھمنڈ تکبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اگر غلطی سے بھی کانگریس کو اقتدار حاصل ہوجاتا ہے تو عوام کو فراموش کرتے ہوئے ریاست کو ہول سیل میں فروخت کردیا جائے گا ۔ محبت کا دوسرا نام کے سی آر نفرت کا دوسرا نام کانگریس ہے ۔ عوام دیہی علاقوں میں ترقی اور فلاحی اسکیمات پر مباحث کریں پھر کسی نتیجہ پر پہونچیں ۔ سدرشن ریڈی نے وزیر آبپاشی کی حیثیت سے خدمات انجام دیا مگر تالابوں کے مرمت کیلئے کوئی کام نہیں کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے آشیرواد سے بی آر ایس کے رکن اسمبلی عامر شکیل نے نظام ساگر کے کنالوں کو عصری تقاضوں سے بہتر بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ کئی تالابوں کا احیاء کیا ہے ۔ عامر شکیل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے اسمبلی حلقہ بودھن کی نشست چیف منسٹر کے سی آر کو انعام میں پیش کریں گے ۔ ن