تلنگانہ میںغم اور خوشی کے موقع پربھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی عملی مثال

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز)تلنگانہ میں بعض مقامات پررواں سال یوم عاشورہ اور گنیش وسرجن ایک ہی روز منعقد ہورہے ہیں۔ تاہم تلنگانہ کی روایتی گنگا جمنی تہذیب کے پیش نظر اس موقع پر بھی اکثر مقامات پر فرقہ وارانہ اتحاد و ہم آہنگی کے ایسے مناظر دیکھے گئے جس میں تلنگانہ کے ہندو اور مسلم برادران نے ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں شامل ہیں کیونکہ یوم عاشور حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے جبکہ گنیش وسرجن ہندو برادری کیلئے خوشی کا تہوار ہے۔ضلع جگتیال کے ارپا پلی گاؤں میں ایک ہی مقام پر محرم کے علم اور گنیش مورتی بٹھائے ہوئے دیکھے گئے۔