تلنگانہ و آندھرا میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملیگی : سی پی آئی

   

حیدرآباد 4 جنوری ( این ایس ایس ) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے آج کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی ۔ انہوں نے آندھرا پردیش خصوصی موقف سادھنا سمیتی کارکنوں سے دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں میں بی جے پی کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی ۔ اس کے تقریبا تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائینگی ۔