حیدرآباد 22 نومبر(سیاست نیوز) بحرۂ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان ’فینگل‘ سے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر اضلاع میں آئندہ ہفتہ موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات سے جاری الرٹ میں کہاگیا کہ بحرہ عرب میں طوفان اور خلیج بنگال پہنچنے کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع و پڑوسی آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش کے امکانات اور تیز ہوائیں چلنے کے خدشات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طوفان ’فینگل‘ کا اثر جنوبی ہند کی بیشتر تمام ریاستوں میں دیکھا جائے گا اور کرناٹک‘ کیرالا ‘ ٹاملناڈو‘ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 26 اور 27 نومبر کو موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ فی الحال ہوا کے دباؤ میں کمی کے نتیجہ میں طوفان کے اثرات انڈمان و نکوبار جزائر کے علاوہ سماترا انڈونیشیاء میں دیکھے جا رہے ہیں ۔ سعودی عربیہ نے اس طوفان کو ’فینگل ‘ نام دیا اور اس کے تلنگانہ پر اثرات کے نتیجہ میں محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ عادل آباد‘ نظام آباد ‘ کریم نگر ‘ ورنگل ‘ میدک و حیدرآباد پر دیکھیں جائینگے جہاں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دو یوم جاری رہنے کا خدشہ ہے۔3