حیدرآباد 16 جون (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی کے اضلاع سریکاکلم،وجیانگرم اور وشاکھاپٹنم میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔بلیٹن میں محکمہ نے کہاکہ تلنگانہ،شمالی ساحلی اے پی کے ساتھ یانم میں آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آئندہ 5دنوں میں تلنگانہ ، جنوبی ساحلی اے پی کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھرگرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہے جبکہ یہ ساحلی اے پی v رائلسیما میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کمزور رہا۔