تلنگانہ و دیگر ریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ ‘ کرناٹک ‘ مہاراشٹر ا‘چھتیس گڑھ و اوڈیشہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش قیاسی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ساحلی کیرالا و ساحلی کرناٹک میں ہلکی اور تیز بارش سے مطلع ابر آلود ہے اور اس کے اثرات تلنگانہ کے اضلاع میں محسوس کئے جائیں گے۔ کہا گیا کہ تلنگانہ و دیگر ریاستوں میں بھی آئندہ 24سے48 گھنٹوں میں ہلکی و تیز بارش یا بونداباندی ہو گی۔ شہر میں بھی ہلکی اور تیز بوندا باندی کے علاوہ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔محکمہ کے مطابق موسمی تبدیلی کے سبب دونوں شہروں میں جمعرات کی صبح سے مطلع صاف ہونے کے باوجود درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور جمعہ کو بھی درجہ حرارت مزید کم ہوگا ۔ محکمہ نے آئندہ 5یوم کے دوران ملک کی کئی ایک ریاستوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش قیاسی کے ساتھ احتیاطی اقدامات کا انتباہ جاری کیا ہے ۔