تلنگانہ ٹوڈے اور نمستے تلنگانہ کو لوک سبھا کی نوٹس

   

حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) لوک سبھا سکریٹریٹ کے مراعات و اقدار کے شعبہ کی جانب سے صدرجمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر کے جواب میں وزیراعظم نریندر مودی کی راجیہ سبھا میں تقریر سے متعلق جھوٹی رپورٹس شائع کرنے پر تلنگانہ ٹوڈے اور نمستے تلنگانہ کو مراعات شکنی اور ایوان کی توہین سے متعلق نوٹس جاری کی گئی ہے ۔