تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے گروپ کے منتخب امیدواروں کا اعلان II

   

تشکیل تلنگانہ ریاست کے بعد پہلی مرتبہ ریکارڈ تعداد میں تقررات، جی چکراپانی
حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (این ایس ایس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II کی 1027 مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے منتخب امیدواروں کے نتائج کو جاری کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تاہم دیگر پانچ جائیدادوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر نتائج کو فی الفور روک دیا ہے۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں گروپ II کی جائیدادوں پر تقررات کا عمل مکمل کیا جارہا ہے۔ یہ بات چیرمین کمیشن جی چکراپانی نے بتائی اور منتخب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع ہیکہ اتنی بڑی تعداد میں تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ چیرمین کمیشن نے کہاکہ دراصل گروپ II کے تحت 590 مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی خواہش پر جائیدادوں کی تعداد 1032 تک بڑھا دی گئی ہے تاہم 1027 جائیدادوں پر فی الفور تقررات کیلئے منتخب امیدواروں کے نتائج کو جاری کیا گیا ہے۔ جی چکراپانی کے بموجب گروپ II کے ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے جملہ 7 لاکھ 89 ہزار 985 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیا تھا۔ اسی دوران وزیر پسماندہ طبقات مسٹر جی کملاکر راؤ نے اسٹیٹ بی سی اسٹڈی سرکل کے زیراہتمام فراہم کردہ تربیت کے 400 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی سی اسٹڈی سرکل کے عہدیداروں کو ان کے تربیت کردہ امیدواروں کے انتخاب پر مبارکباد پیش کیا ہے۔