حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ پرجا بھون میں بم کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی ۔ اجنبی فون کال کے بعد پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرلی اور پرجا بھون کو خالی کروادیا ۔ پولیس بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ پہنچی ۔ پولیس نے پہلے پرجا بھون کو خالی کروادیا اور پھر جامع تلاشی لی گئی ۔ پولیس نے تلاشی کے بعد چین کی سانس لی اور بم کی اطلاع کو جھوٹی قرار دیا ۔ کانگریس کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پرجا بھون کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے اور یہاں روزانہ عوام اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے رجوع ہوتے ہیں اور عوام کو پرجا بھون میں داخلہ کیلئے کوئی تحدیدات نہیں بلکہ تمام رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور فون کرنے والے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے ۔ ع