حیدرآباد 7 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کی کور کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا ۔ کل ہند کانگریس سکریٹری و انچارچ تلنگانہ امور آر سی کنٹیا نے صدارت کی ۔ پردیش کانگریس صدر اتم کمار ریڈی ‘ سی ایل پی لیڈر ملو بٹی وکرامارکا ‘ ٹی پی سی سی ورکنگ صدور کے کمار ‘ پونم پربھاکر ‘ محمد اظہر الدین ‘ اے ریونت ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں ریاست کے عوام کو درپیش مسائل جیسے کسانوں کے مسائل ‘ ڈینگو کی وباء اور یورانیم کی کانکنی جیسے امور پر تفصیلی غور کیا گیا ۔
