تلنگانہ پولیس بہتر عوامی خدمات کیلئے ملک بھر میں سرفہرست

   

Ferty9 Clinic

اقلیتی قائدین سے ملاقات ‘ورنگل میں وزیر داخلہ محمد محمود علی کی پریس کانفر نس
ورنگل ۔ 16؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کی پولیس کو عوامی خدمات میں ملک بھر میں پہلا مقام حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ورنگل دورہ کے موقع پر کیا ۔ ورنگل دورہ کے موقع پر وزیر داخلہ نے پولیس کمانڈ کنٹرول مامنور کا افتتاح کیا ۔ حسن پرتی ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی پولیس عوام دوست ہے ۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد ٹی آر ایس حکومت فرینڈلی پولیس کے ذریعہ عوام کے دلوں کو جیتنے میں کامیاب ہوچکی ہے ۔ عوام بلا خوف پولیس اسٹیشن پہونچکر فریاد کر رہی ہے ۔ورنگل پولیس کمشنریٹ کی جانب سے شہر میں چوکسی کے ذریعہ امن و امان کی برقراری کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جانے کی ستائش کی ۔ شہر میں جرائم کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے محکمہ پولیس کی خالی جائیدادوں کو پر کرنے کا تیقن دیا ۔ ریاستی وزیر داخلہ محمود علی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ورنگل کا دورہ کر رہے تھے ۔ ورنگل پہونچنے پر کمشنر آف پولیس ڈاکٹر وی رویندر نے گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا ۔ بعدازاں پولیس کی سلامی لی۔ پولیس کمشنر کی جانب سے وزیر داخلہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پیز ناگاراجو ‘ سرینواس ریڈی ‘ جوائنٹ کلکٹر دیانند کے علاوہ اے سی پیز اور انسپکٹرس موجود تھے ۔ اس موقع پر مقامی ارکان اسمبلی و دیگر قائدین موجود تھے ۔ ریاستی وزیر داخلہ نے ورنگل دورہ کے موقع پر ٹی آر ایس اقلیتی قائدین سے ملاقات کی جن میں ڈسٹرکٹ صدر اقلیتی سیل محمد نعیم الدین ‘ باری برکت ‘ محمد یعقوب ‘ محمد یوسف ‘ محمد محبوب علی بابا صدر سٹی اقلیتی سیل ‘ محمد عزیز خان لائبریری چیرمین ‘ ایم اے جبار ‘ محمد چاند پاشاہ ‘ محمد شکیل ‘ ایم اے خلیل ‘ محمد محمود علی ‘ یعقوب پاشاہ ‘ محمد حبیب خان سابق کوآپشن ممبر ضلع پریشد و دیگر موجود تھے ۔