تلنگانہ پولیس میں خواتین کی تعداد صرف تین اعشاریہ دو فیصد

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کے دعوے کرنے والی تلنگانہ پولیس میں خواتین کی تعداد صرف تین اعشاریہ دو فیصد ہے جب کہ تلنگانہ کی حکومت نے محکمہ پولیس میں خواتین کو 33 فیصد تحفظات فراہم کرنے کی بات کرتی ہے ۔ تلنگانہ میں جملہ ایک سو ایک آئی پی ایس تعینات ہیں جن میں صرف 18 خاتون آئی پی ایس آفیسرس ہیں ۔ اسٹیٹ پولیس کے ٹریفک ونگ میں صرف 36 خاتون ہیں ۔ ان میں ایک سب انسپکٹر پانچ ہیڈ کانسٹبل اور تیس کانسٹبلس ہیں ۔ اسپیشل برانچ میں صرف چھ خواتین ہیں ۔ سی آئی ڈی میں 43 خواتین ہیں ۔۔