تلنگانہ کابینہ کا آج اہم اجلاس

   

حیدرآباد۔15۔اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کابینہ کا اہم اجلاس 16اکٹوبر کو منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے کابینہ کے اس اہم اجلاس کے دوران بی سی تحفظات میں اضافہ کے سلسلہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ ‘ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے داخل کئے جانے والے خصوصی مرافعہ کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ریاستی کابینہ کے اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے دھان کی خریداری کی پالیسی کے علاوہ کانگریس کے اقتدار میں آنے سے قبل کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریاستی کابینہ کے اجلاس میں اہم موضوعات آبپاشی ‘ سیول سپلائز کے علاوہ بی سی تحفظات میں اضافہ اور قانونی رسہ کشی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔3