حیدرآباد 25 جون (سیاست نیوز) کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار جنھوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا، تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تلنگانہ کانگریس کے مختلف قائدین سے رابطے قائم کررہے ہیں اور آپسی اتحاد و اتفاق پر زور دے رہے ہیں۔