تلنگانہ کانگریس کے اجلاس میں سونیا اور راہول گاندھی کی تائید میں قرارداد

   

کے سی آر مودی کے پروڈکشن، پرشانت کشور کے ڈائرکشن
میں کام کررہے ہیں، مجلس بی ٹیم ہے: مدھو گوڑ یشکی

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت پر مکمل ایقان و بھروسہ کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی گئی۔ ملک کو مذہب ، ذات پات اور علاقوں میں تقسیم کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کا بی جے پی پر الزام عائد کیا۔ آج گاندھی بھون میں منعقدہ اجلاس کی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے صدارت کی۔ اجلاس میں تلنگانہ کانگریس تشہیری کمیٹی کے صدر نشین مدھو گوڑ یشکی، ورکنگ پریسیڈنٹس گیتا ریڈی، انجن کمار یادو، مہیش کمار گوڑ کے علاوہ سینئر نائب صدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 5 ریاستوں کے انتخابی نتائج، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 80 ہزار جائیدادوں پر تقررات ، آج کولا پور میں منعقد ہونے والا جلسہ عام، پارٹی کی ڈیجیٹل ممبر شپ کے علاوہ دوسرے اُمور کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مدھو گوڑ یشکی نے کہاکہ اجلاس میں پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ سی ڈبلیو سی انتخابات میں کامیابی کے بعد سونیا گاندھی نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی تب ملک کی صرف دو ریاستوں کے اقتدار تک کانگریس پارٹی محدود تھی۔ اسکے بعد منعقدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے مرکز میں حکومت تشکیل دی۔ مدھو گوڑ یشکی نے کہا کہ اگر سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی کمزور ہوتے تو وزیر اعظم نریندرمودی بار بار انہیں تنقید کا نشانہ کیوں بنارہے ہیں۔ بی جے پی اس ملک کو مذہب، ذات پات اور علاقوں کی اساس پر تقسیم کررہی ہے۔ سونیاگاندھی ، راہول گاندھی کی قیادت کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی۔ انتخابی نتائج سے کانگریسیوں کو مایوس ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ اتر کھنڈ اور گوا میں کانگریس کی کامیابی میں ٹی ایم سی جیسی جماعتوں نے رکاوٹیں پیدا کی ہے۔ ن