24 ویں قومی ای گورننس اجلاس سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ میں آئی ٹی آئی آر کے قیام کے مسئلہ پر مرکز کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ حیدرآباد کے نووٹل میں منعقدہ 24 ویں قومی ای گورننس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ای حکمرانی کو تلنگانہ حکومت نے خصوصی اہمیت دی ہے۔ اختراعی پروگرامس کی مکمل حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ریاست میں آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ آئی ٹی درآمد کے علاوہ الکٹرانک سرویسس میں تلنگانہ سرفہرست ہے۔ لہٰذا وہ مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیدرآباد کو آئی ٹی آئی آر پراجکٹ منظور کریں۔ تلنگانہ حکومت ڈیجیٹل لین دین کیلئے ٹی ویالٹ کو متعارف کروایا۔ ای گورننس کے ساتھ ساتھ ایم گورننس کو اہمیت دی گئی۔ ٹی ایپ کے ذریعہ روزانہ 270 سے زائد خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی کی جارہی ہے۔ اسمارٹ فون کے ذریعہ عوامی خدمات انجام دی جارہی ہے۔ فیسٹ ایپ کے ذریعہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں 17 خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈیجیٹل بنیادی سہولتوں کو ترقی دی جارہی ہے۔ ٹی فائبر پراجکٹ کے ذریعہ انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ 30 ہزار سرکاری دفاتر کو انٹرنیٹ کنکشن فراہم کئے گئے۔ 80 لاکھ مکانات کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ تلنگانہ کو مزید 2 الیکٹرانک تیاری کے کلسٹرس منظور کرنے کا مرکز سے مطالبہ کیا۔ن