مرکزی وزیر نتن گڈکری کی ورچول کانفرنس ، تلنگانہ کو ڈیفنس کاریڈار منظور کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 17 جنوری ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ جیسی ترقی پذیر ریاستو ں کی مکمل مدد کریں ۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی قیادت میں منعقدہ پی ایم گتی شکتی ساؤتھ زون ورچول کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے کے ٹی آر نے مینوفیکچرنگ فارماسیٹکل ، ہینڈلومس اینڈ ٹکسٹائیل ، برقی ، کوئلہ کے علاوہ دوسرے شعبوں میں تلنگانہ کی جانب سے حاصل کردہ کامیابی کی تفصیلات پیش کی ۔ دنیا میں کورونا ویکسین کی پیداواری میں حیدرآباد کی 35 فیصد حصہ داری ہونے کا دعویٰ کیا ۔ تشکیل ریاست کے مختصر عرصہ میں تلنگانہ کی مختلف شعبوں میں پیشرفت سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ مرکز سے تلنگانہ کو توقع کے مطابق تعاون نہ ملنے کی شکایت کی ۔ بہتر مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کو مرکز کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد کی اپنی ایک تاریخ ہے ،د فاعی شعبہ سے متعلق بہترین نظام موجود ہے ۔ مرکزی حکومت نے بندل کھیڑ کو ڈیفنس کاریڈار منظور کیا جہاں کوئی دفاعی نظام موجو د نہیں ہے مگر اس معاملہ میں تلنگانہ کو نظرانداز کردیا۔ تلنگانہ کو بھی ڈیفنس کاریڈار منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ڈی آر ڈی او ، ڈی آر ایل او ، ڈی ایم آر ایل ، آر ایس آئی ، انوراگ جیسے تلنگانہ میں موجود ہے ۔ حالیہ دنوں میں کئی خانگی ڈیفنس کمپنیاں حیدرآباد کو اپنا مرکز بنارہی ہیں ۔ ریاست میں ڈیفنس کاریڈار کیلئے مکمل سازگار ماحول ہے ۔ حمل و نقل کی سرگرمیوں کو مزید آسان بنانے کیلئے ریل فریکونسی کو بڑھانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ لاجسٹک بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مرکز سے فنڈز جاری کرنے پر زور دیا ۔ ن