رنگاریڈی ، ملکاجگیری، نظام آباد، کریم نگر اور نرمل شدید متاثر
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیس اور اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ۔ محکمہ صحت کے مطابق 3187 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 7 اموات ہوئی ہیں۔ پازیٹیو کیسوں کی تعداد 327278 ہوچکی ہے جبکہ 787 افراد کی صحت یابی سے صحت یاب افراد کی تعداد 305335 ہوچکی ہے۔ کورونا سے تاحال 1759 افراد فوت ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیس 20184 درج کئے گئے جبکہ 13366 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 115311 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 3753 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ سرکاری مراکز پر 103267 ٹسٹ کئے گئے جبکہ خانگی مراکز پر 12044 ٹسٹ کئے گئے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 93.29 فیصد درج کی گئی جبکہ گذشتہ ماہ یہ شرح 97 فیصد ہوچکی تھی۔ گریٹر حیدرآباد میں 551 نئے کیس درج ہوئے اور گذشتہ ایک ہفتہ سے اضافہ جاری ہے۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع کورونا کی زد میں ہیں۔ اضلاع میں عادل آباد 92، کتہ گوڑم 37، جگتیال 134، جنگاؤں 20 ، بھوپال پلی 17 ، گدوال 14، کاماریڈی 113 ، کریم نگر 104، کھمم 79، آصف آباد 35، محبوب نگر 73 ، محبوب آباد 18، منچریال 59 ، میدک 53، ملکاجگیری 333 ، ملگ 13 ، ناگرکرنول 35 ، نلگنڈہ 83 ، نارائن پیٹ 10 ، نرمل 154، نظام آباد 251 ، پدا پلی29 ، سرسلہ 57 ، رنگاریڈی 271، سنگاریڈی 104 ، سدی پیٹ 81 ، سوریا پیٹ 55 ، وقارآباد 68 ، ونپرتی 59 ، ورنگل ( رورل ) 27 ، ورنگل ( اربن ) 98 اور بھونگیر میں 60 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔