حیدرآباد 2 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں ہفتے کو کورونا وائرس کے 17 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1,061 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ہفتے کو ایک مریض کورونا وائرس کی وجہ سے فوت بھی ہوگیا ہے ۔ اس طرح ریاست میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے آج شام جاری کردہ ایک ہیلت بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اب تک ریاست کے مختلف دواخانوں سے علاج اور صحتیابی کے بعد جملہ 499 افراد کو ڈسچارج کرتے ہوئے گھروں کو جانے کی جازت دیدی گئی ہے ۔ آج نئے کیسیس کے بعد ریاست میں جملہ 533 ایکٹیو پازیٹیو کیسیس موجود ہیں جن کا مختلف دواخانوں میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج جو 17 کیسیس سامنے آئے ہیں ان میں 15 مریضوں کا تعلق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود سے بتایا گیا ہے کہ جب کہ دو مریضوں کا تعلق پڑوسی ضلع رنگا ریڈی سے ہے ۔