گریٹر حیدرآباد میں کیسوں میں کمی، تمام اضلاع کورونا سے متاثر
حیدرآباد : تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1897 نئے کیس منظر عام پر آئے اور 9 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 654 ہوگئی جبکہ پازیٹیو کیس بڑھ کر 84544 تک پہنچ گئے ۔ ایکٹیو کیس 22596 ہیں ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پیر اور منگل کے دوران 1920 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 61294 افراد صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں 15534 مریض ہوم آئسولیشن میں زیر علاج ہیں جبکہ 7062 مریض مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22972 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 1221 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست کے 33 اضلاع میں کوئی ضلع کورونا سے پاک نہیں ہے۔ تقریباً تمام اضلاع میں کورونا کیس منظر عام پر آرہے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسوں کی تعداد کم ہوئی لیکن اضلاع میں تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں گریٹر حیدرآباد میں 479 کیس منظر عام پر آئے ۔ کتہ گوڑم 44 ، جگتیال 28 ، جنگاؤں 26 ، گدوال 38 ، کاما ریڈی 48 ، کریم نگر 64 ، کھمم 63 ، محبوب نگر 41 ، منچریال 38 ، ملکاجگیری 174 ، نلگنڈہ 54 ، پدا پلی 62 ، نظام آباد 23 ، سرسلہ 43 ، رنگا ریڈی 162 ، سنگا ریڈی 107 ، سدی پیٹ 52 ، سوریا پیٹ 36 اور ورنگل اربن میں 87 کیس رپورٹ ہوئے ۔