حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 197 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید دو افراد فوت ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں جملہ مریضوں کی تعداد 2.94 لاکھ ہوگئی ہے ۔ آج دو اموات کے بعد جملہ اموات کی تعداد 1,596 ہوگئی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد حدود میں 38 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رنگا ریڈی میں 13 اور کریمنگر میں 12 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔