حیدرآباد : سنٹرل الیکشن کمیشن نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 اور آندھراپردیش کی تین نشستوں کے انتخاب کو ملتوی کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں سنٹرل الیکشن کمیشن نے احکام جاری کردیئے اور بتایا کہ مرکزی حکومت نے 30 جون تک کورونا کو کنٹرول کرنے تحدیدات عائد کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے احکامات بھی جاری کئے ساتھ ہی تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بھی موجود تحدیدات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آندھراپردیش میں 31 مئی کو تین کونسل کے ارکان کی میعاد مکمل ہورہی ہے جبکہ تلنگانہ میں 6 ارکان کی 3 جون کو میعاد مکمل ہورہی ہے۔ سنٹرل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ملک کے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے ملک میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہوجانے کے الزامات ہے جس پر سپریم کورٹ کے علاوہ مختلف ریاستوں کے ہائیکورٹس اور اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد سنٹرل الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔