حیدرآباد ۔ تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیز کے تمام ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ سمسٹر امتحانات ملتوی کردیئے گے ہیں۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن پروفیسر ٹی پاپی ریڈی نے بتایا کہ امتحانات کا نیا شیڈول عنقریب جاری کیا جائے گا۔ عثمانیہ یونیورسٹی، کاکتیہ یونیورسٹی، جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز کے تحت امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کورونا کیسیس میں اضافے کے پیش نظر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد طلبہ اور ان کے سرپرستوں نے امتحانات سے متعلق حکومت سے استفسار کیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹلس اور یونیورسٹی کیمپس اور کالجس بند ہیں تو وہ کس طرح امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔