حیدرآباد ۔ 19 ۔ فبروری ۔ (سیاست نیوز) ۔ مالیاتی سال 2025-26 میں 40 سے کم دن رہ گئے ہیں اور ریاست کی مالیاتی پوزیشن دباؤ میں ہے اور مشکلات سے دوچار ہے جس سے آئندہ سخت حالات کا اشارہ ملتا ہے ۔ تلنگانہ کی مالی پوزیشن خسارہ میں اضافہ ، آمدنی میں سست رفتار اضافہ اور قرضوں پر بڑھتے ہوئے انحصار کے تحت دباؤ کا شکار ہے ۔ 2025-26 کیلئے ریونیو وصولی میں بجٹ تخمینہ 2.29 لاکھ کروڑ روپئے کے مقابل حکومت نے جنوری تک 1.38 لاکھ کروڑ روپئے حاصل کرپائے ہیں جو نشانہ کا صرف 66.23 فیصد ہے ۔ یہ گزشتہ مالیاتی سال کے 55.96 فیصد سے زیادہ ہے لیکن 2023-24 میں 68.2 فیصد سے کم ہے ۔ کمپٹرولر اینڈ اڈیٹر جنرل ( سی اے جی ) کی ماہانہ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ریونیو موبیلائزیشن پروجیکشنس سے بہت پیچھے ہے ۔ A