تلنگانہ کی نئی اے جی کا جائزہ

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے لیے نئی مقرر کردہ اکاونٹنٹ جنرل (آڈٹ ) پی مادھوی نے کل ان کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ آئی اے اینڈ اے ایس (انڈین آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروسیس ) کی عہدیدار مادھوی نے 2001 میں اس سرویس میں شمولیت اختیار کی ۔ قبل ازیں مادھوی نے ممبئی میں اکاونٹنٹ جنرل اور چنائی میں ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں پرنسپل ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں ۔۔