قونصل جنرل کینیڈا کی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 11فبروری ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے زرعی شعبہ میں عمل میں لائے جارہے اسکیمات اور اقدامات کو عالمی سطح پر مقبولیت اور ستائش حاصل ہورہا ہے ، اسکی ایک جھلک آج اس وقت دیکھنے میں آئی جب کینیڈا کی قونصل جنرل نیکول جرارڈنے کے ٹی آر سے ملاقات کی ۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کینیڈا کے قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران سرکاری اسکیمات اور ترقیاتی اقدامات کا تذکرہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے زرعی اور صنعتی شعبہ کی پالیسیوں کا تذکر کیا ۔ کے ٹی آر سے ملاقات کے دوران نیکول گرار نے زرعی شعبہ کے اقدامات کی زبردست ستائش کی ۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی حالیہ دنوں انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی اور اقتدار پر واپسی کی کینیڈا کی قونصل جنرل نے انہیں مبارکباد پیش کی اور حکومت کی ان پالیسیوں اور اقدامات کے متعلق آگہی حاصل کی ۔ اس موقع پر کے راما راؤ نے قونصل جنرل کینیڈا کو بتایا اور کہا کہ سابق میں عمل کی گئی ترقیاتی پالیسیوں اور اقدامات پر عمل آوری جاری ہے بلکہ اس مرتبہ مزید بڑے پیمانے پر ترقیاتی اقدامات کو اہمیت دی گئی ۔ انہوں نے زرعی شعبہ میں عمل میں لائی جارہی اسکیمات کی تفصیلات بتائی ۔ انہوں نے باہمی اور تجارتی تعلقات کے متعلق بات چیت کی ۔ کے ٹی آر نے سرمایہ داری کے متعلق تلنگانہ میں سازگار ماحول اور صنعتی پالیسیوں کی تفصیلات بتائی اور کینیڈا کی سرمایہ داری کا تہہ دل سے استقبال کیا اور کہا کہ کینیڈا کی حکومت اگر ہندوستان کی یاستوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرمایہ داری اور تجارت کو فروغ دیتی ہے تو اس کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے ۔کے ٹی آر نے کینیڈا کی سفارت کار کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ایس کے جوشی بھی موجود تھے ۔