حیدرآباد۔ یکم مارچ (سیاست نیوز)تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 11 طلبہ کا ایک بیاچ منگل کو یوکرین سے نئی دہلی پہنچ گیا۔ ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیداروں کی مدد سے یہ طلبہ جنگ زدہ یوکرین کی سرحد پار کر کے رومانیہ پہنچے جہاں سے بخاریسٹ سے خصوصی فلائیٹ کے ذریعہ نئی دہلی آئے۔ اطلاعات کے مطابق عنقریب وہ دہلی سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے دہلی اور ممبئی کے ایرپورٹس پر طلبہ کے خیرمقدم کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے دہلی اور ممبئی سے حیدرآباد کے لئے ایر ٹکٹس کی بکنگ کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یوکرین سے تلنگانہ کے طلبہ کی محفوظ واپسی کیلئے ریاستی حکومت مسلسل مرکز کے رابطہ میں ہے۔ ر