تلنگانہ کے 16 عہدیداروں کو آئی اے ایس عہدہ پر ترقی

   

عبدالحمید واحد اقلیتی عہدیدار

حیدرآباد ۔21 ۔ جنوری (سیاست نیوز) مرکز نے تلنگانہ اسٹیٹ سیول سرویس کے عہدیداروں کو آئی اے ایس کے عہدہ پر ترقی دی ہے۔ مختلف زمرہ جات کے تحت مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرتے ہوئے 16 عہدیداروں کو آئی اے ایس کا درجہ دیا گیا۔ مرکزی وزارت داخلہ کے گزٹ نوٹیفکیشن کے تحت 2022 ، 2023 اور 2024 میں منتخب عہدیداروں کو تلنگانہ کیڈر الاٹ کیا گیا۔ 2022 میں ڈی مدھو سدن نائک ، ایم ستیہ وانی ، جے بھوانی شنکر ، جی لنگیا نائک ، اے نرسمہا ریڈی ، جی ویرا ریڈی ، جی وی شیام پرساد ، یو رگھورام شرما ، پی چندریا ، جی مکند ریڈی اور اے بھاسکر راؤ کو ترقی دی گئی۔ 2023 سلیکشن لسٹ کے تحت وائی وی گنیش ، عبدالحمید ، بی وینکٹیشورلو کو ترقی دی گئی۔ عبدالحمید ایڈیشنل کلکٹر سدی پیٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔