مولانا خسرو پاشاہ کی قومی صدر کانگریس میناریٹی سیل عمران پرتا پ گڑھی کو یادداشت
ورنگل ۔/13اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضلیہ قاضی پیٹ و سابق وقف بورڈ چیرمین اندھرا پردیش نے کہاکہ عنقریبمنعقد ہونے والے انتخابات میں اقلیتوں کو ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی ہرمتحدہ ضلع سے ایک ایم ایل اے نشست کے علاوہ ایک ایم ایل سی اور ایک ایم پی نشست مختص کرتے ہوئے انہیں کامیاب کروانے کی ذمہ داری لی جائے ۔انہوںنے دہلی میں آل انڈیا کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ چیرمین و رکن راجیا سبھا عمران پرتاپ گڑھی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یاداشت پیش کی ۔انہوںنے کہا کہ علحدہ تلنگانہ تشکیل کے بعد اقلیتوں کی سیاستی اہمیت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔بی آر ایس کے 10سالہ دور اقتدار میں اقلیتیں تمام شعبہ جات میں پیچھے ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کو سیاسی سطح پر تمام کارپوریشنز کے علاوہ تمام شعبہ جات میں خصوصی اہمیت دی جائے ۔انہوںنے کہا کہ کانگریس پارٹی برسر اقتدار آنے کے بعد مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کو اولین ترجیح دینے کے اقدامات کا مشورہ دیا ۔انہوںنے کہا کہ تلنگانہ کے مسلمانوںکو خصوصی اہمیت دی جائے تو آنے والی پارلیمانی انتخابات میں ملکی سطح پر موجود ریاستوں پر بھی بہتر اثر پڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ اس معاملہ کو ہائی کمانڈ کے علم میں لاکر انہیں منانے کے اقدامات کئے جائیں ۔انہوںنے کہا کہ اقلیتیں تمام شعبہ جات میں پسماندہ اورپیچھے ہوگئے ہیں ان کی فلاح وبہبود کے لئے خصوصی اسکیمات کو متعارف کیا جاکر اس پرعمل آوری کے اقدامات کئے جائیں۔